تھائی لینڈ میں سیاحوں سے بھری بس کھائی میں گرنے سے 29 افراد ہلاک متعدد زخمی
بس شمالی صوبے چیانگ رے جاتے ہوئے 50 سے 70 میٹر گہری کھائی میں گرنے سے 28 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
تھائی لینڈ کے صوبے فیچابن میں سیاحوں سے بھری بس کھائی میں گرنے سے کم ازکم 29 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ تھائی لینڈ کے صوبے فیچابن کے ضلع لوم ساک میں نئے سال کی تقریبات کے لئے سفر کرنے والے سیاحوں سے بھری بس شمالی صوبے چیانگ رے جاتے ہوئے 50 سے 70 میٹر گہری کھائی میں جا گری جس سے 28 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اور ایک شخص اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔ تھائی لینڈ کے وزیر ٹرانسپورٹ چیڈچارٹ سیتھی پنٹ کا کہنا تھا کہ حادثے کے وقت بس میں 40 مسافر سوار تھے اورحادثہ ڈرائیور کے سو جانے کے باعث پیش آیا۔
واضح رہے کہ روان برس اکتوبر میں بھی بدھ یاتریوں سے بھری بس کھائی میں گرنے سے 20 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں مرنے والے ہر ایک لاکھ افراد میں سے 38 فیصد افراد ٹریفک حادثوں سے ہلاک ہو تے ہیں۔