ایس ایچ او ماڑی پور شفیق تنولی پر حملے کا مبینہ ملزم دوران علاج چل بسا

قدرت اللہ مبینہ طور پر شفیق تنولی پر حملے میں ملوث تھا اور حملے میں زخمی ہو گیا تھا، پولیس


ویب ڈیسک December 27, 2013
گزشتہ ہفتہ ایس ایچ او ماڑی پور پر حملے میں 2 افراد جاں بحق اور شفیق تنولی سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ فوٹو: محمد نعمان/ایکسپریس/فائل

ایس ایچ او ماڑی پور شفیق تنولی پر حملے کا مبینہ ملزم قدرت اللہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایچ او ماڑی پور شفیق تنولی پر حملے کا مبینہ ملزم قدرت اللہ دوران علاج جناح اسپتال میں چل بسا۔ پولیس کے مطابق قدرت اللہ مبینہ طور پر شفیق تنولی پر حملے میں ملوث تھا اور حملے میں زخمی ہو گیا تھا جس کے بعد اسے علاج کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ پرانی سبزی منڈی کے قریب ایس ایچ او ماڑی پور شفیق تنولی کی گاڑی پر موٹر سائیکل کی مدد سے بم حملہ کیا گیا جس میں 2 افراد جاں بحق اور شفیق تنولی سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں