کراچی طیارہ حادثے کی رن وے پر پیٹ کے بل لینڈنگ کی ویڈیو سامنے آگئی

لینڈنگ کی دوسری کوشش کے دوران طیارہ آبادی پر گر کرتباہ ہوگیا

لینڈنگ کی دوسری کوشش کے دوران طیارہ آبادی پر گر کرتباہ ہوگیا ۔ فوٹو : فائل

کراچی میں رواں سال مئی میں حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے بدقسمت طیارے کی رن وے پر پیٹ کے بل لینڈنگ کی ویڈیو سامنے آگئی۔

پی آئی اے طیارے کی کراچی ائیرپورٹ رن وے پر بیلی لینڈنگ کی ویڈیو سامنے آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لینڈنگ کی کوشش کے دوران گرکرتباہ ہونے والے طیارے نے پہلی لینڈنگ پہیے کھولے بغیر کی، پیٹ کے بل رن وے پر گھسٹنے سے شعلے بلند ہوئے اور 2 بج کر 33 منٹ پر انجن پہلی بار زمین سے ٹکرائے۔


دوسری بار لینڈنگ کے دوران زیادہ شعلے نکلے اور 4 بار رگڑنے کے بعد طیارہ دوبارہ اڑگیا، لینڈنگ کی دوسری کوشش کے دوران طیارہ آبادی پر گر کرتباہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ

واضح رہے قومی ائیرلائن (پی آئی اے) کی پرواز کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں اس میں سوار 99 میں سے 97 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

Load Next Story