مہنگائی 026 فیصد کمی سے 844 فیصد ہوگئی

16 اشیاخورونوش کی قیمتوں میں اضافہ،13 کی قیمت میں کمی ہوئی

انڈے اورچکن کی قیمتیں قابو میں نہ آسکیں،وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ

ملک میں گذشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں0.26 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ مہنگائی کی شرح ہفتہ وار بنیادوں پر کم ہوکر 8.44 کی سطح پر آ گئی ہے۔


وفاقی ادارہ شماریات کی مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.26فیصد کمی ہوئی جبکہ مہنگائی کی شرح ہفتہ وار بنیادوں پر کم ہوکر 8.44 کی سطح پر آ گئی ہے۔

ایک ہفتہ کے دوران 16 اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ ہواانڈے، چکن کی قیمتیں کنٹرول نہ ہو سکیں۔ فی درجن انڈوں کی قیمت 13 روپے اضافے سے 195 روپے سے زائد ہو گئی۔ چکن فی کلو ایک روپیہ مہنگا ہوا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران لہسن، گھی، چاول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔
Load Next Story