کراچی کورونا نے مزید 3 ڈاکٹروں کی زندگی نگل لی

سندھ میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 45 ہوگئی، 25 کراچی کے تھے


Staff Reporter December 12, 2020
سندھ میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 45 ہوگئی، 25 کراچی کے تھے۔ فوٹو: فائل

PARIS: کورونا وائرس نے چوبیس گھنٹوں کے دوران تین ڈاکٹرز کی زندگی نگل لی۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر سے عام آدمی سمیت طبی عملہ بھی تیزی سے متاثر ہورہا ہے، جناح اسپتال کی ایگزیکٹوو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمیں جمالی کے مطابق کورونا میں مبتلا جناح اسپتال سے ریٹائرڈ چیف انیستھیزسٹ ڈاکٹر طاہر امین چوہدری گزشتہ رات انتقال کرگئے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سابق ڈی جی ہیلتھ اور ای این ٹی اسپیشلسٹ ڈاکٹر عبدالستار کورائی چند روز سے نجی اسپتال میں وینٹیلیٹر پر زیرعلاج تھے جو گزشتہ رات انتقال کرگئے، جبکہ انیس سو ستر کے ڈاؤ کالج سے گریجوئٹ ایک نجی کلینک کے ڈاکٹر وسیم الدین بھی کورونا سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ملک بھر میں 176 ڈاکٹرز، طبی عملہ کورونا سے جاں بحق ہوچکا ہے جبکہ کورونا سے متاثرہ ہیلتھ کیئر ورکرز کی تعداد 11 ہزار سے زائد ہے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں کورونا سے جانبحق ڈاکٹرز کی تعداد 45 ہوگئی ہے، جن میں سے 25 کا تعلق کراچی سے ہے۔

محکمہ صحت سمیت طبی ماہرین نے شہریوں سے کورونا لی اس دوسری لہر سے محفوظ رہنے کے لئے ماسک پہننے، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی اپیل کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں