معاشی استحکام کے اثرات عام آدمی تک پہنچائے جائیں وزیر اعظم

سوئٹزرلینڈ ہر سال اسکینگ سے 80 ارب ڈالر کماتا،ہم بہت کم فائدہ اٹھا رہے ہیں،ایکوسسٹم بھی بچانا ہوگا،تقریب سے خطاب


Numainda Express December 12, 2020
کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس،بیرونی سرمایہ کاری ،صنعتی پیداوار بڑھ گئی،معاشی ٹیم کی بریفنگ،گورنر پنجاب اوردیگرکی ملاقاتیں

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے ثمرات کو جلد عام آدمی تک پہچانے کیلیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا۔وزیرِ اعظم کو ملک کی بہتر ہوتی ہوئی معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ رواں مالی سال پرائمری بیلنس سرپلس، ایف بی آر محصولات میں 5 فی صد اضافہ، کرنٹ اکاؤنٹ1.2ارب ڈالر سرپلس ،ترسیلات میں 27 فیصد اضافہ، براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 9.1 فیصد اضافہ، سٹیٹ بنک کے ذخائر 13.4 ارب ڈالر ہوگئے۔بڑے پیمانے کی صنعت، آٹو انڈسٹری اور فرٹیلائزر انڈسٹری کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

جمعہ کے روز وزیراعظم نے اپنے ایک ٹویٹ میں بھی خوشخبری دی ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے مسلسل چھ ماہ سے ترسیلات زر دو ارب ڈالر سے زائد رہی ہیں۔گزشتہ ماہ نومبر میں بھی ترسیلات زر 2.34 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی تا نومبر کی ترسیلات 11.8 ارب ڈالر رہی ہیں۔

دریں اثنا جمعہ کے روزاسلام آباد میں ایکو ٹورازم لانچنگ پارٹنرشپ معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سیاحت کے شعبے کا فروغ اوّلین ترجیح ہے،ملک میں غیر منظم سیاحت نے بہت نقصان پہنچایا ہے، مری اور گلیات کے سیاحتی مقامات پر ناقص منصوبہ بندی سے عمارتیں کھڑی کی گئیں۔ اس وقت پاکستان میں جتنی سیاحت ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔غیرملکی اور مقامی سیاحوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں