
ذرائع کے مطابق لاہور جلسے کا معاملہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی، محکمہ داخلہ کے اجلاسوں کے بعد صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی میں رکھا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، جلسہ کرنے پر پی ڈی ایم کے تمام رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں گے، مینار پاکستان کو جانے والے راستے بند نہیں کئے جائیں گے، اگر بہت ضروری ہوں تو صرف دو مقامات پر کنٹینر کھڑے کئے جا سکتے ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے اجلاس میں ڈی آئی سی میٹنگ کے منٹس پیش کئے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب حکومت کسی صورت اجازت نہیں دے سکتی ، جو غلطی کرے گا ان کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتاریاں کریں گے۔
وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسہ کی اجازت نہیں ، قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی ، جو جلسے اور ریلیوں کے شرکاء کو سہولیات دیں گے ان کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیدیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔