بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف فوجی روایات بھول گئے
بپن راوت بحریہ کا دن بھول کر دوسری تقریب میں مہمان خصوصی بن گئے
بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت فوجی روایات بھول گئے۔
بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت بھارتی بحریہ کے دن کو بھول کر دوسری تقریب میں مہمان خصوصی بن گئے۔ بپن راوت نے 4 دسمبر کویوم بحریہ پر جوانوں کی یادگار پر پھول نہ چڑھائے۔بحیثیت چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن روات پر تینوں افواج میں ہم آہنگی کی ذمے داری ہے۔
سابق فوجی افسر ایچ ایس پنانگ نے کہاکہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت نے فوجی روایت کو نظر انداز کیا۔بپن راوت نے فوجی قواعد و ضوابط اور قوانین کی خلاف ورزی کی۔بپن راوت کی حرکت نے بھارتی فوج کے غیر سیاسی ہونے پر سوالیہ نشان لگادیا۔