پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان

پہلے مقابلے میں مچل سینٹنر جب کہ دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں کین ولیمسن کپتان ہوں گے


ویب ڈیسک December 12, 2020
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ہوم ٹی 20 سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ہے، 3 میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں مچل سینٹنر جب کہ دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں کین ولیمسن کپتان ہوں گے۔ کیویز اسکواڈ میں مارٹن گپٹل، اسکاٹ کگلین، گلین فلپس، اش سودھی، ٹم سیفرٹ، ٹوڈ ایسٹل، ڈوگ بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کانوے، جیکب ڈفی اور بلیئر ٹکنر شامل ہیں۔

لوکی فرگوسن اور ہمیش بینیٹ ان فٹ ہونے کی وجہ سے ٹیم میں جگہ نہیں بناپائے جب کہ پہلے ٹی 20 میچ کے لیے ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساوتھی ، کائل جیمی سن اور ڈیرل مچل ویسٹ انڈیز کے ٹیسٹ میچ کی وجہ سے پہلے مقابلے میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 اور پھر ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ٹی20 میچ 18 دسمبرکو آکلینڈ جب کہ دوسرا میچ 20 دسمبر ہیملٹن اور تیسرا میچ 22 دسمبر کو نیپئر میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں