مجھے کوئی اداکاراپنی شادی میں نہیں بلاتا حرا مانی کا فنکاروں سے شکوہ

مجھے اپنی شادی میں کسی نے نہیں بلایا لیکن میں اپنے بیٹےکی شادی میں سب کو بلاؤں گی، حرامانی

شاید میرا انڈسٹری میں کوئی دوست نہیں ہے، حرا مانی فوٹوفائل

KARACHI:
اداکارہ حرا مانی نے ایک انٹرویو کے دوران شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کوئی بھی فنکار اپنی شادی میں نہیں بلاتا شاید میں کسی کی دوست نہیں ہوں اس لیے۔

اداکارہ حرا مانی کی حال ہی میں دیے گئے انٹرویو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ میزبان میرا سیٹھی سے شکوہ کرتی ہوئی نظرآرہی ہیں کہ کوئی بھی اداکار انہیں اپنی شادی میں نہیں بلاتا۔

سب سے پہلے حرامانی نے میرا سیٹھی کا نام لیتے ہوئے کہا نہ مجھے تم نے اپنی شادی میں بلایا نہ سجل علی نے بلایا، نہ سارہ خان نے اورنہ ہی اقرا عزیز نے۔ مجھے نہیں معلوم مجھے شادی میں کوئی کیوں نہیں بلاتا شاید میں ان کی دوست نہیں ہوں۔


حرا مانی کی بات کے جواب میں میرا سیٹھی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی شادی میں تمام مہمانوں کو واٹس ایپ کے ذریعے دعوت نامہ بھیجا تھا۔ لہذا جن لوگوں کے نمبرزمیرے پاس تھے میں نے ان سب کو شادی میں بلالیا۔ میرا سیٹھی نے حرا مانی سے معافی مانگتے ہوئے کہا مجھے معاف کردو کہ میں تمہیں اپنی شادی میں بلانا بھول گئی کیونکہ میں یہ بھی نہیں کہہ سکتی کہ میں اگلی بار تمہیں دعوت دوں گی۔

حرا مانی نے میرا سیٹھی کی بات کے جواب میں کہا مجھے کسی نے نہیں بلایا لیکن میں اپنے بیٹے مزمل کی شادی میں سب کو بلاؤں گی۔

واضح رہے کہ حرامانی کے دوبیٹے مزمل اورابراہیم ہیں۔ بڑے بیٹے کی عمر 11 سال اور چھوٹا بیٹا 6 سال کا ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CIp7EAoperU/"]
Load Next Story