لاہور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کا بازو توڑنے والا نوجوان گرفتار

مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو ایک سال کے دوران دوسری مرتبہ نقصان پہنچایا گیا ہے


آصف محمود December 12, 2020
رنجیت سنگھ نے 19 ویں صدی میں چالیس سال تک پنجاب پرحکومت کی تھی فوٹو: فائل

شاہی قلعہ میں نصب مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کا بازو توڑ دیا ہے جب کہ پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ہے.

لاہور کے شاہی قلعہ میں پنجاب کے سکھ حکمران مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ نصب ہے، اس مجمسے میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کو ان کے پسندیدہ گھوڑے پر بیٹھے دکھایا گیا ہے، گزشتہ روز شاہی قلعے میں تفریح کے لئے آنے والے ایک نوجوان ظہیر نے مجسمے کا بازو توڑ دیا ۔ نوجوان کا تعلق لاہور کے علاقہ ہربنس پورہ ہے اوراس کا تعلق ایک مذہبی جماعت سے ہے۔
پولیس کودیئے گئے اپنے ابتدائی بیان میں نوجوان ظہیر کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں رنجیت سنگھ نے مسلمانوں پرمظالم کئے تھے اس لئے وہ نہیں سمجھتے کہ یہاں اس کا مجسمہ لگایا جانا چاہیے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔



اس سے قبل 13 اگست 2019 میں بھی دو نوجوانوں نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کے اس مجسمے کونقصان پہنچایا تھا جس کے بعد مجسمے پر کچھ عرصہ کے لیے کپڑا ڈال کر ڈھانپ دیا گیا تھا۔



مہاراجہ رنجیت سنگھ نے 19 ویں صدی میں چالیس سال تک پنجاب پرحکومت کی تھی۔ یہ مجسمہ 27 جون 2019 میں سکھ مہاراجہ رنجیت کی 180 ویں برسی پر ان کی شاندارخدمات کے اعتراف میں نصب کیا گیا تھا۔ یہ مجسمہ برطانیہ میں سکھ ورثے کے ڈائریکٹربوبی سنگھ بنسال نے والڈسٹی آف لاہوراتھارٹی کے تعاون سے یہاں نصب کیا تھا۔ یہ مجسمہ فائبر اور کانسی سے تیارکیا گیا ہے۔ ایک سال کے دوران دوسری مرتبہ اس مجسمے کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |