سری لنکا نے پانچواں ون ڈے جیت لیاسیریز پاکستان کے نام

دنیش چندیمل نے ناقابل شکست 64 رنز بنا کر سری لنکا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔


ویب ڈیسک December 27, 2013
سری لنکا نے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دی۔فوٹو:اے ایف پی

سری لنکا نے پاکستان کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی،دنیش چندیمل نے ناقابل شکست 64 رنز بنا کر سری لنکا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

ابوظہبی میں کھیلےگئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی بیٹنگ لائن اس بار لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم اننگز کے آخری اوور میں 232 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، کپتان مصباح الحق کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا اور وہ 74 گیندوں میں 51 رنز بنا کر سب سے نمایاں رہے، دیگر کھلاڑیوں میں شرجیل خان 18، احمد شہزاد 17، سیریز میں 3 سنچریاں اسکور کرنے والے محمد حفیظ 41، صہیب مقصود 7، عمر اکمل 20، عبد الرحمان ایک، عمر گل 8 اور سعید اجمل بھی 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ فاسٹ بولر انور علی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے لستھ ملنگا نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سرانگا لکمل نے 3 جبکہ کپتان اینجلو میتیوز اور اجنتھا مینڈس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا کی جوابی بیٹنگ میں سلامی بلے باز پریرا اور دلشان نے پر اعتماد بیٹنگ کا آغاز کیا اور اسکور کو تیزی سے آگے بڑھایا،سری لنکا کی طرف سے دنیش چندیمل 64 رنز بناکر سب سے نمایاں رہے اور انہوں نے ناٹ آؤٹ رہ کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا،سری لنکا کی طرف سے دیگر کھلاڑیوں میں پریرا 47،دلشان45،سنگاکارا22،پریینجن ایک،کپتان میتھیوس8،وتھانگے،سنانکے3،ملنگا صفر جبکہ اجنتا مینڈس 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،اس طرح سری لنکا نے 233 رنز کا ہدف 49.3 اوور میں پورا کرلیا۔

پاکستان کی طرف سے جنید خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جبکہ سعید اجمل 2،عمرگل،محمد حفیظ اور انور علی نے ایک ایک وکٹ لی۔

میچ کا بہترین کھلاڑی دنیش چندیمل کو قرار دیا گیا جبکہ سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے پر محمد حفیظ مین آف دی سیریز کے حق دار ٹھہرے۔

سری لنکا نے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دی۔ واضح رہے کہ پاکستان پہلے ہی ون ڈے سیریز 3 میچ جیت کر اپنے نام کرچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |