قصورمیں زہریلا کھانا کھانے سے 3 بچوں سمیت ماں جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں آسیہ بی بی، 7 سالہ بیٹی اقراء ،5 سالہ بیٹا افضل 2 سالہ بیٹا طیب شامل ہیں


ویب ڈیسک December 12, 2020
واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، پولیس: فوٹو: فائل

سہاری روڈ کے قریب زہریلا کھانا کھانے سے تین بچے اورماں جاں بحق جب کہ باپ کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق قصورمیں سہاری روڈ پرمبینہ طورپرزہریلا کھانا کھانے سے تین بچے اورماں جاں بحق جب کہ باپ کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں آسیہ بی بی، 7 سالہ بیٹی اقراء ،5 سالہ بیٹا افضل 2 سالہ بیٹا طیب شامل ہیں۔ مبینہ طور پر خاندان نے رات کو زہریلا کھانا کھایا تھا، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں