خیبر پختونخوا میں کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی زندگی چھین لی

خیبر میڈیکل کالج کے شعبہ پیتھالوجی کی سابق سربراہ ڈاکٹر پروفیسر زیب النساء کو چند روز قبل کورونا کی تشخیص ہوئی تھی


شاہدہ پروین December 12, 2020
خیبر پختونخوا میں کورونا وبا سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 28 ہوگئی فوٹو: سوشل میڈیا

خیبر پختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا کی وبا سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے مطابق خیبر میڈیکل کالج پشاور کے شعبہ پیتھالوجی کی سابق سربراہ لیڈی ڈاکٹر پروفیسر زیب النساء کو چند روز قبل کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، وہ ایک ہفتے سے پشاور کے نجی اسپتال نارتھ ویسٹ میں زیر علاج تھیں اور دوران علاج ہی ان کا انتقال ہوگیا۔

ڈاکٹر پروفیسر زیب النساء نے خیبر میڈیکل کالج پشاور کے علاوہ پشاور کے نجی میڈیکل کالج کے شعبہ پیتھالوجی کی سربراہ کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیئے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا وبا سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 28 ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں