کابل میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت دیگر 9 مقامات پر راکٹ حملے

ایئرپورٹ پر گرنے والے راکٹ سے ایک جہاز کو بھی نقصان پہنچا، وزارت داخلہ


ویب ڈیسک December 12, 2020
راکٹس حملے میں ایک شخص ہلاک اور دو شدید زخمی ہوئے، فوٹو : فائل

RIYADH/DUBAI: افغان دارالحکومت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نامعلوم مقام سے ایک راکٹ گرا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ ایک جہاز کو کو بھی نقصان پہنچا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں مختلف مقامات پر 10 راکٹ حمے کیے گئے، راکٹس سے کابل ایئرپورٹ کو بھی بشانہ بنایا گیا جب کہ دیگر راکٹس عوامی مقامات پر گرے جس سے شہر ھی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ پر داغے گئے راکٹ سے ایک جہاز کو بھی معمولی نقصان پہنچا ہے جب کہ ایک شخص ہلاک اور دو کے زخمی ہونے کی اطلاع ہیں تاہم آزاد ذارئع کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہے۔

یہ خبر پڑھیں : کابل دھماکوں اور راکٹ حملوں سے لرز اُٹھا، 8 ہلاک

بیان میں مزید کہا گیا ہے دارالحکومت میں مزید 9 راکٹس بھی داغے گئے ہیں جو عوامی مقامات پر گرے۔ یہ راکٹس ایک گاڑی سے داغے گئے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : کابل ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اُٹھا

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کابل پر 2 درجن سے زائد راکٹ فائر کیے گئے تھے جس میں 8 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوئے تھے جب کہ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |