مصطفیٰ نواز نے بلاول بھٹو زرداری کی ترجمانی سے استعفے کی تصدیق کردی

ہر خوشی اور غم میں بلاول بھٹو کے ساتھ کھڑا رہوں گا، مصطفیٰ نواز کھوکھر


ویب ڈیسک December 12, 2020
ترجمان کی حیثیت سے دیانتداری کے ساتھ ملک اور پارٹی کے مفاد میں مشورے دیے، مصطفیٰ نواز کھوکھر فوٹو: فائل

سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بلاول بھٹو زرداری کی ترجمانی سے استعفے کی تصدیق کردی ہے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ انہوں نے ترجمان کی حیثیت سے دیانتداری اور ایمانداری کے ساتھ ملک اور پارٹی کے مفاد میں مشورے دیے۔ بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے لیکن پیپلز پارٹی سے نہیں۔ ہر خوشی اور غم میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔



گزشتہ روز میڈیا پر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے استعفے کی خبریں آئی تھیں تاہم پیپلز پارٹی نے اس کی تردید کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں