اپوزیشن جتنا مرضی زور لگا لے نتیجہ صفر بٹا صفر ہی نکلے گا شیخ رشید

اپوزیشن کی ضد کی سیاست بند گلی کی جانب جا رہی ہے، وفاقی وزیر داخلہ


ویب ڈیسک December 12, 2020
لوگوں کو وائرس کا بھی پتہ ہے اور نیکٹا کے ہائی الرٹ کا بھی، شیخ رشید فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ اپوزیشن جتنا مرضی زور لگا لے نتیجہ صفر بٹا صفر ہی نکلے گا۔

اپنی ٹوئٹ میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جتنا مرضی زور لگا لے نتیجہ صفر بٹا صفر ہی نکلے گا- آر پار کی بجائے سیاسی کشتی منجدھار میں ڈوبے گی- لیڈر کال دیتا ہے گلی محلے میں دو مہینوں سے دعوت نامے نہیں بانٹتا پھرتا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ لوگوں کو خطرناک وائرس کا بھی پتہ ہے اور نیکٹا کے ہائی الرٹ کا بھی، اس کے باوجود اپوزیشن کی ضد کی سیاست بند گلی کی جانب جا رہی ہے جس کا نتیجہ کل مایوسی اور نا کامی کی صورت میں نکلے گا۔ بالآخر انشاءاللہ عمران خان ہی سرخرو ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں