سعودی عرب میں بھی فائزر کی کورونا ویکسین ہنگامی استعمال کیلیے منظور

بحرین کے بعد سعودی عرب ویکسین کے استعمال کی اجازت دینے والا دوسرا اسلامی ملک بن گیا


ویب ڈیسک December 11, 2020
فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی سے اجازت ملنے کے بعد جلد ویکسین دستیاب ہوگی، فوٹو : فائل

سعودی عرب میں بھی فائزر کی کورونا ویکسین کی ہنگامی استعمال کے لیے منظوری دیدی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے امریکی دوا ساز ادارے فائزر اور جرمنی کی بائیوٹیک کمپنی کی کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کرلی ہے۔

سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے ویکسین کی ہنگامی بنیادوں پر استعمال کی منظوری فائزر کی جانب سے فراہم کیے گئے مواد اور سائنسی شواہد کے تجزیے کے بعد دی۔

یہ خبر پڑھیں : بحرین کورونا ویکسین کی منظوری دینے والا پہلا اسلامی ملک بن گیا

فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی، سعودی عرب میں دواؤں کی رجسٹریشن کا ادارہ ہے اور اس کی منظوری کے بغیر کسی بھی دوا یا ویکسین کی خرید و فروخت نہیں کی جاسکتی ہے۔

سعودی عرب فائزر کی ویکسین کی منظوری دینے والا دوسرا اسلامی ملک بن گیا ہے اس سے قبل بحرین نے ویکسین کی اجازت کی منظوری دی تھی جب کہ عالمی سطح پر سب سے پہلے برطانیہ اور بعد ازاں کینیڈا اور میکسیکو بھی منظوری دے چکے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : دنیا کی پہلی کورونا ویکسین برطانیہ کی 90 سالہ خاتون کو لگا دی گئی

کورونا وبا کے دوران حج بھی مختصر ترین کیا گیا تھا اور صرف سعودی عرب میں مقیم مقامی اور غیر مقامی عازمین حج یہ سعادت حاصل کرسکے تھے جب کہ حال ہی میں سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ عمرے کی اجازت دی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |