گود دے کر واپس لینے والی ماں نے بچے پر تشدد کرکے جان لے لی

بچے کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے، پولیس


ویب ڈیسک December 12, 2020
مقتول اپنی حقیقی ماں کے پاس رہنے کے لیے تیار نہیں تھا، پولیس ذرائع (فوٹو، فائل)

بچے کو گود دے کر واپس لینے والی ماں نے تشدد کرکے اپنے بیٹے کی جان لے لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ رمنا کے علاقہ میرا آبادی میں 6سالہ مقتول مزمل عباس کو پیدائش کے بعد اس کے والد نے اپنے بھائی کی اولاد نہ ہونے پر اسے دے دیا۔ حوالگی کے 5سال بعد حقیقی والدہ نے بچے کی واپسی کے لیے عدالت میں مقدمہ کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق عدالت نے بچے کو اس کی حقیقی والدہ کے حوالے کردیا تھا تاہم بچہ اپنی حقیقی والدہ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتا تھا جس پراس کی والدہ اس پر تشدد کرتی تھی۔ ماں کے تشدد سے بچے کی موت واقع ہوگئی۔

وقوعہ کے بعد اس کی والدہ ملزمہ نسیم بی بی گھر سے فرار ہوگئی۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کی اور ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ بچے کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |