بالی ووڈ کے دبنگ خان 48 برس کے ہوگئے

سلمان خان نے ہمشیہ کی طرح اس بار بھی اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے فارم ہاؤس میں گرینڈ برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کیا

دبنگ خان اب تک 80 سے زائد فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں سے ان کی کئی فلموں نے باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کیا۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ میں دبنگ اسٹائل کے مالک سلمان خان آج اپنی 48ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔



سلمان خان نے ہمشیہ کی طرح اس بار بھی اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے فارم ہاؤس میں گرینڈ برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کیا جس میں ان کے عزیز واقارب اور رشتے داروں نے شرکت کی، پارٹی میں ناچ، گانے اور قہقہوں کے رنگوں نے بھی خوب رنگ جمایا اور سلمان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔


بالی ووڈ میں دو دہائیوں سے راج کرنے والے اور لاکھوں دلوں کی دھڑکن سلمان خان اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں، مار کٹائی ہو، رومانس یا پھر ٹریجڈی ہر کردار میں رچ بس جانے والے دبنگ خان نے فلم ''بیوی ہو تو ایسی'' سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا لیکن انہیں شہرت فلم ''میں نے پیار کیا'' سے ملی جس میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا اور بہترین فلم ڈیبیو پر انہیں ''فلم فیئر ایوارڈ'' سے بھی نوازا گیا، اس فلم نے تو سلمان خان کی جیسے چاندی ہی کردی اور ان کی ایک کے بعد ایک ہٹ فلم کی لمبی لسٹ بن گئی۔


دبنگ خان اب تک 80 سے زائد فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں ''ساجن''، ''ہم آپکے ہیں کون''، ''کرن ارجن''، ''جڑواں''، ''پیار کیا تو ڈرنا کیا''، ''بیوی نمبر ون''، ''ہم ساتھ ساتھ ہیں''، ''وانٹد''، ''دبنگ''، ''دبنگ ٹو''، ''ریڈی''، ''باڈی گارڈ''، ''ایک تھا ٹائیگر'' اور کئی دیگر فلموں نے عوام میں کافی پذیرائی حاصل کی اور باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کیا، سلمان خان کی ایک پر ایک ہٹ فلم کا یہ سلسلہ رکا نہیں ہے اور آئندہ سال ان کی ایک اور ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ''جے ہو'' ریلیز ہونے کے لئے تیار ہے جس کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

Load Next Story