ن لیگ کی ریلی میں لایا جانے والا شیر تحویل میں لے لیا گیا 9 افراد پر مقدمہ

ملزم نے نون لیگ کی ریلی میں شیر کو گاڑی کے اوپر رکھ کر اس کی نمائش کی جو قانون کے تحت جرم ہے


Numainda Express December 12, 2020
امداد نامی شخص نے لکشمی چوک میں نون لیگ کی ریلی کے دوران شیروں کی نمائش کی تھی(فوٹو، اسٹاف)

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ریلی میں غیر قانونی طور پر شیر لانے کے خلاف محکمہ جنگلی حیات نے کارروائی کی ہے۔

جمعرات کے روزلاہورمیں مسلم لیگ ن کی طرف سے ریلی نکالی گئی تھی، ریلی کے دوران لکشمی چوک میں ملزم سیدامدادحیدرشاہ زندہ شیرریلی میں لے آیاتھا۔ سوشل میڈیا پر شیرکی ویڈیوز شیئرہونے پر پنجاب وائلڈلائف اور پولیس حرکت میں آگئی ۔

پنجاب وائلڈ لائف نے لاہورمیں مریم نوازشریف کی ریلی کے دوران زندہ شیر لانے والے نوافراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے شیرقبضے میں لے لیا تاہم پولیس نے الگ کارروائی میں پبلک مقام پر شیرلاکر خوف وہراس پھیلانے کے خلاف دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔



ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر تنویر جنجوعہ نے بتایا کہ ملزم سید امداد حیدر کے خلاف شیرکوپنجرے میں بند کرکے ہجوم میں لانے پر وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت چالان کیاگیا ہے ۔محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے چالان کاٹا گیا ہے اور اور کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی۔ صرف شیر قبضے میں لے کر 80 ہزار روپے جرمانہ کیا ہے۔ مالکان شیر کاملکیتی ثبوت پیش کرکے شیر واپس لے لیں گے۔

دریں اثنا محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے قبضے میں لیا گیا شیر ارضی طورپر لاہور چڑیا گھرمنتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں