لاہورجلسہ مریم نواز کی خاتون کارکنان کودوپٹے اورچوڑیوں سے متعلق خاص ہدایت

پی ڈی ایم کی قیادت نے تمام جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کارکنان کے لیے عمومی ہدایت نامہ بھی جاری کردیا ہے


ویب ڈیسک December 12, 2020
مریم نواز کی جانب سے خواتین ارکان اسمبلی اور کارکنان کو الگ الگ رنگ الاٹ کیے گئے ہیں۔

پی ڈی ایم کے مینار پاکستان پر ہوانے والے جلسہ لیے مریم نواز نےخواتین ارکان اسمبلی کو مخصوص رنگوں کے دوپٹے اور چوڑیاں پہننے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مریم نواز نے جلسے میں شریک ہونے والی اپنی جماعت کی خواتین ارکان اسمبلی کو مختلف رنگ الاٹ کیے ہیں۔ خواتین ارکان اسمبلی اور ان کی کارکن مختلف رنگ کے دوپٹے پہنیں گی۔

خواتین ارکان اسمبلی مخصوص رنگ کی چوڑیاں، بیجز اورماسک بھی پہنیں گی۔ لیگی خواتین کارکنوں کی شناخت کیلئے مخصوص رنگ کے سکارف بھی پہننا ہوں گے۔

مریم نواز نے پارٹی کی ارکان اسمبلی کو باقاعدہ رنگ الاٹ کیے ہیں جن میں ایم پی اے عائشہ رضا کو سرخ، عائشہ غوث پاشا کو جامنی رنگ الاٹ کیا گیا ہے۔ کرن ڈارکو پیلا، ثانیہ عاشق کو پنک، سنبل ملک حسین کو اورنج رنگ دیا گیا ہے۔ بشریٰ بٹ سیاہ، کنول پرویز سفید، راحت افزا کو نیلا رنگ الاٹ کیا گیا ہے۔



پی ڈی ایم کا جلسے کے شرکا کے لیے مشترکہ ہدایت نامہ

ایکسپریس کے مطابق 13 دسمبر کے پی ڈی ایم جلسے کے لئے تمام جماعتوں نے شرکا کے لئے مشترکہ ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔ جس میں ہدایت کی گئی ہے تمام کارکن اپنا اپنا قومی شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں۔ موسم کی صورت حال کے مطابق اپنےساتھ چادر، رومال اور مفلر رکھیں تاکہ بوقت ضرورت کام آ سکے۔ بارش سے بچاؤ کے لئے برساتی یا چھتری اور پانی کی ایک بوتل پاس رکھیں جو پینے اور وضو کےکام آ سکے۔

ہدایت نامے میں تمام شرکاء کو نمازوں کاخصوصی اہتمام کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کہا گیا ہے کہ جلسے کے شرکا مقامی قیادت کے ساتھ رابطے میں ریں اور اپنے گروپ سے الگ نہ رہیں اور ضرورت سے زائد رقم ساتھ نہ لے کر جائیں۔

جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ جلسے میں شرکت کے لئے روانگی سے قبل احباب کے رابطہ نمبر محفوظ کر لیں اور ہو سکے تو اپنی اپنی ویڈیو بنا کر قیادت کو ارسال کر دیں۔ شرکا موبائل چارجنگ کا خیال رکھیں اور پاور بنک یا ڈبل بیٹری کا انتظام کریں ۔

پی ڈی ایم قیادت نے ہدایت کی ہے کہ جلسے کے شرکا جائز قانون کا احترام کریں اور پنڈال میں سکیورٹی کی ذمہ دار انصارالاسلام تنظیم کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ توڑپھوڑ، جلاؤگھیراؤ سےاجتناب کریں اور دوسروں کو بھی اس سے روکیں کیونکہ قومی املاک کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔

علاوہ ازیں اس ہدایت نامے میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے ارکان و سپورٹرز کا بھی احترام کرنے اور ان سے الجھنے و بحث و تکرار سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ میڈیا نمائندگان سے بات کرنی ہو تو اپنی اپنی جماعت کے الگ موقف کی بجائے پی ڈی ایم کے مشترکہ موقف کی روشنی میں بات کریں۔ اکیلے سفر سے احتراز کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |