پی ڈی ایم عوام کو کورونا کی دلدل میں دھکیلنے پر بضد ہے فردوس عاشق اعوان

حکومت دن رات شہریوں کو کورونا سے بچانے کیلئے مصروف عمل ہے، فردوس عاشق اعوان


ویب ڈیسک December 13, 2020
قانون کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا،معاون خصوصی فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا ٹولہ جلسے کی آڑ میں عوام کو کورونا کی دلدل میں دھکیلنے پر بضد ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج کا دن عوام کے محافظوں اور عوام دشمنوں میں فرق جاننے کا دن ہے، ایک جانب حکومت جو دن رات شہریوں کو جان لیوا کورونا سے بچانے کے لئے مصروف عمل ہے تو دوسری جا نب پی ڈی ایم کا 'ڈنڈا بردار بھپرا ٹولہ' جو جان بوجھ کر جلسے کی آڑ میں معصوم عوام کو کورونا کی دلدل میں دھکیلنے پر بضد ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جلسے کیلئے کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی جس سے جھوٹوں کی راجکماری کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوا۔ البتہ قانون کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائیگا! بیروزگاروں کا ٹولہ اس طرح ایکسپوز ہوگا کہ 11 جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم کے سیاسی جنازے کو کوئی کندھا دینے کو تیار نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں