بابراعظم کے انگوٹھے میں فریکچر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر

بابراعظم 12 روز تک پریکٹس نہیں کرسکتے تاہم وہ اپنی فزیکل ٹریننگ جاری رکھیں گے

بابراعظم 12 روز تک پریکٹس نہیں کرسکتے تاہم وہ اپنی فزیکل ٹریننگ جاری رکھیں گے - فوٹو: آئی سی سی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہونے کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے شہر کوئنز ٹاؤن میں نیٹ سیشن میں تھرو ڈاؤن کے دوران ایک گیند بابراعظم کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر لگی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایاگیا، جہاں کرائے گئے ایکسرے میں تشخیص ہوئی ہے کہ بابراعظم کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہوگیا ہے۔

بابراعظم کم از کم 12 روز تک نیٹ پریکٹس نہیں کرسکتے تاہم وہ اس دوران اپنی فزیکل ٹریننگ جاری رکھیں گے۔ اس دوران قومی کرکٹ ٹیم کا میڈیکل پینل بابراعظم کی انجری کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا۔


بابر اعظم کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے اب نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت شاداب خان کریں گے۔

انجری کے سبب بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچز 18، 20 اور 22 دسمبر کو کھیلے جانے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان ٹی 20 ٹیم:

شاداب خان (کپتان) ، عبداللہ شفیق ، فہیم اشرف ، حیدر علی ، حارث رؤف ، حسین طلعت ، افتخار احمد ، عماد وسیم ، خوشدل شاہ ، محمد حفیظ ، محمد حسنین ، محمد رضوان ، موسیٰ خان ، سرفراز احمد ، شاہین شاہ آفریدی ، عثمان قادر اور وہاب ریاض۔
Load Next Story