سبی میں انڈے اور دودھ كی قیمت کو پر لگ گئے
شہریوں کا قیمتوں ميں اضافے پر تشویش کا اظہار، قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے احکامات جاری کرنے کا مطالبہ
سبی ميں انڈے اور دورھ كی قیمتوں کو پر لگ گئے اور شہریوں کی پہنچ سے دور ہوگئے۔
سبی میں موسم سرد ہوتے ہی انڈوں اور دودھ کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگیں، سردی کی شدت میں اضافہ ہونے سے شہریوں نے انڈوں کا استعمال بڑھایا جس کی وجہ سے منافع خوروں نے قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں :مرغی اور انڈوں کی قیمت میں بے پناہ اضافہ
10 سے 12 روپے میں فروخت ہونے والا انڈا درجن 250 روپے میں فروخت ہورہا ہے جب کہ دورھ بھی فی كلو 120 ميں فروخت كيا جارہا ہے جس سے شہری شدید پریشان ہیں۔
شہریوں نے انڈوں اور دودھ كی قيمتوں ميں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ انہیں ریلیف میسر آسکے۔