حکومت بیک ڈور رابطے بند کرے اب مذاکرات نہیں لانگ مارچ ہوگا بلاول

اب کوئی بات چیت نہیں ہوگی، حکومت سن لے ہم اسلام آباد آرہے ہیں اور استعفیٰ چھین کرلیں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی

اب کوئی بات چیت نہیں ہوگی، حکومت سن لے ہم اسلام آباد آرہے ہیں اور استعفیٰ چھین کرلیں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی (فوٹو : نیوز ایجنسی)

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اب مذاکرات کا وقت گزر چکا ہے اب بات چیت نہیں ہوگی بلکہ لانگ مارچ ہوگا، حکومت سن لے ہم اسلام آباد آرہے ہیں۔

پی ڈی ایم کے لاہور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پیپلز پارٹی نے لاہور سے تحریک کا آغاز کیا، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد اسی شہر میں رکھی، کوڑے کھائے، جیل کی صعوبتیں برداشت کیں مگر پاکستان کے جمہوری کارکنوں نے آمریت کے سامنے سر نہیں جھکایا۔


انہوں ںے کہا کہ آج ہم تاریخ کے بہت اہم موڑ پر کھڑے ہیں، آج نااہل اور ناجائز حکمرانوں کے پاس ووٹ کا مینڈیٹ نہیں، یہ حکمران ووٹ کے راستے سے نہیں بلکہ کسی اور راستے سے اقتدار میں آئے، انہیں اقتدار میں لانا عوام کا نہیں فیصلہ نہیں ہے۔

بلاول نے کہا کہ اب مذاکرات کا وقت گزر چکا ہے اب کوئی بات چیت نہیں ہوگی بلکہ لانگ مارچ ہوگا، حکومت سن لے ہم اسلام آباد آرہے ہیں، سلیکٹڈ حکومت بیک ڈور رابطے کرنے بند کرے ہم اب استعفی چھین کرلیں گے۔
Load Next Story