لاہور کے عوام نے نہ آر کیا نہ پار کیا بس پی ڈی ایم کو لاچارکیا شاہ محمود قریشی

11 جماعتوں کے لٹیروں کے قافلے کو پاکستان کے عوام نے ایک بار پھر مسترد کر دیا، وزیر خارجہ کا اپوزیشن جلسے پر تبصرہ


ویب ڈیسک December 13, 2020
وزیر خارجہ نے پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کو ناکام قرار دے دیا(فوٹو، فائل)

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لاہور کے عوام نے نہ آر کیا، نہ پار کیا بس پی ڈی ایم کی قیادت کو لاچار کیا ہے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مینار پاکستان میں جلسے سے پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ لاہور کے باشعور باسیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے جلسے میں شرکت نہ کر کے پی ڈی ایم کے بیانیے کو مسترد کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملتان میں بھی اگر پی ڈی ایم اسٹیڈیم کے اندر جلسہ کرتی تو ان کے دعوں کی قلعی کھل جاتی۔11 جماعتوں پر مشتمل لٹیروں کے قافلے کو پاکستان کی عوام نے ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: حکومت بیک ڈور رابطے بند کرے اب مذاکرات نہیں لانگ مارچ ہوگا، بلاول

انہوں نے کہا کہ اہلِ لاہور نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے۔ جیسا کہ پورے پاکستانی میڈیا نے واضح طور پر دکھایا کہ جلسے کی راہ میں نہ تو کوئی رکاوٹیں کھڑی کی گئیں اور نہ ہی کسی کو جلسہ میں شرکت سے روکا گیا۔

محمود قریشی نے مزید کہا کہ اہلیان لاہور نے جس طرح پی ڈی ایم ٹولے کو مسترد کیا وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ پشاور، کراچی، ملتان اور اب لاہور کے ناکام جلسوں کے بعد پی ڈی ایم ٹولے کی سیاست ختم ہوتی نظر آ رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں