مولانا طارق جمیل کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت اسپتال منتقل

مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے اپنی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی ہے

معروف مذہبی اسکالر طارق جمیل کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔ (فوٹو، فائل)

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کورونا میں مبتلا ہوگئے اور طعبیت کی خرابی پر مولانہ طارق جمیل کو راولپنڈی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مولانا طارق جمیل نے ٹوئیٹ کے ذریعے چاہنے والوں سے دعاوں کی درخواست کی ہے۔ مولانہ طارق جمیل نے ٹوئیٹ کے ذریعے تصدیق کی کہ وہ کورونا وباء کا شکار ہوچکے ہیں۔


مولانا طارق جمیل کو ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے، مولانہ طارق جمیل نے ٹوئیٹ میں بتایا کہ گذشتہ کچھ ایام سے طبیعت ناساز تھی، کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے،اطبّا کے مشورے سے اسپتال داخل ہو گیا ہوں، تمام محبین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔



مولانا طارق جمیل کے اس ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔
Load Next Story