کھلاڑی بتدریج ردھم میں آتے جا رہے ہیں اعجاز احمد

قرنطینہ کے14روز مشکل تھے جن کی وجہ سے ہماری تیاریاں متاثر ہوئیں، ہیڈ کوچ


Abbas Raza December 14, 2020
قرنطینہ کے14روز مشکل تھے جن کی وجہ سے ہماری تیاریاں متاثر ہوئیں، ہیڈ کوچ فوٹو: فائل

پاکستان شاہینز کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد نے کہا ہے کہ کھلاڑی بتدریج ردھم میں آتے جا رہے ہیں۔

اعجاز احمد نے کہا ہے کہ نوجوان کرکٹرز کو اپنا تجربہ منتقل کرنے کی کوشش کررہا ہوں، مصباح الحق اور یونس خان کو بھی سپورٹ کررہا ہوں، قرنطینہ کے14روز مشکل تھے، ان کی وجہ سے ہماری تیاریاں متاثر ہوئی ہیں،ایک 4 روزہ میچ کی قربانی بھی دینا پڑی، بہرحال کوئنز ٹاؤن میں ہر ممکن کوشش کی ہے کہ ماحول سے ہم آہنگ ہو سکیں۔

اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ کھلاڑی بتدریج ردھم میں آتے جا رہے ہیں، نیوزی لینڈ اے کیخلاف چار روزہ میچ بھی فارم میں آنے کا اچھا موقع ہوگا۔ محمد عباس کا گیند پر کنٹرول اچھا ہے، ٹیسٹ سیریز میں ان سے اچھی کارکردگی کی امیدیں وابستہ ہیں، دیگر نوجوان بولرز بھی باصلاحیت ہیں، بیٹنگ میں مقامی کنڈیشنز سے مطابقت پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، میں بھی اپنا تجربہ بروئے کار لاتے ہوئے ان کی ہر ممکن مدد اور رہنمائی کر رہا ہوں۔

ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ پوری امید ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں بھی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، بابر اعظم کی انجری قومی ٹیم کیلئے بہت بڑا نقصان ہے، بہرحال اسکواڈ میں باصلاحیت نوجوان کرکٹرز موجود ہیں، ان کے لیے موقع اور چیلنج ہے کہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں