بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی

بھارتی فوج نے چری کوٹ سیکٹر پر فائرنگ کی اور دانستہ سویلین آبادی کو نشانہ بنایا

بھارتی فوج نے چری کوٹ سیکٹر پر فائرنگ کی اور دانستہ سویلین آبادی کو نشانہ بنایا (فوٹو، فائل)

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے چری کوٹ سیکٹر پر فائرنگ کی اور دانستہ سویلین آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 45 سالہ شخص شدید زخمی ہوگیا جسے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔


رواں برس بھارت 2800 سے زائد مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرچکا ہے جس سے رواں سال درجنوں معصوم شہری شہید جبکہ 250 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، بھارت کی جانب سے معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت اور 2003 کےجنگ بندی انتظام کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، شادی کی تقریب کو نشانہ بنایا

دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی اشتعال انگیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور وہ ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا، بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد اور 2003 کے جنگ بندی انتظام کی پاسداری کو یقینی بناتے ہوئے اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر کام کرنے کی اجازت دے۔
Load Next Story