فواد چوہدری کا حکومت کو اپوزیشن سے مذاکرات کا آغاز کرنے کا مشورہ

لاہور جلسے کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کا بیانیہ عملاً اپنی موت مر گیا ہے، وفاقی وزیر


ویب ڈیسک December 14, 2020
مینار پاکستان گراؤنڈ میں پانی ہوتا تو کئی بونوں کو چلو بھر پانی میسر ہوتا، فواد چوہدری فوٹو: فائل

GLASGOW: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ لاہور جلسے کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کا بیانیہ عملاً اپنی موت مر گیا ہے لیکن حکومت کو بہرحال اپوزیشن کو راستہ دینا چاہیے اور مذاکرات کا آغاز ہونا چاہیے۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر مینار پاکستان گراؤنڈ میں پانی ہوتا تو محمود خان اچکزئی جیسے کئی بونوں کو چلو بھر پانی میسر ہوتا، یہ علیحدہ بات ہے کہ ڈھٹائی کی وجہ سے نہ ڈوبتے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کل کے جلسے کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کا بیانیہ عملاً اپنی موت مر گیا ہے، حکومت کو بہرحال اپوزیشن کو راستہ دینا چاہیے اور مذاکرات کا آغاز ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے مینار پاکستان لاہور پر جلسہ کیا تھا، حکومت کا موقف ہے کہ جلسہ مکمل طور پر ناکام ہوگیا جب کہ اپوزیشن نے اسے ریکارڈ توڑ قرار دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔