پی ڈی ایم نہ آر ہوئی نہ پار صرف خوار ہوئی شبلی فراز

لاہور کا جلسہ ایک فلاپ شو تھا، عوام نے انہیں ان کے بیانیے سمیت مسترد کردیا، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک December 14, 2020
لاہور کا جلسہ ایک فلاپ شو تھا، عوام نے انہیں ان کے بیانیے سمیت مسترد کردیا، وفاقی وزیر اطلاعات

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نہ آر ہوئی نہ پار صرف خوار ہوئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے پی ڈی ایم اور لاہور جلسے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہ آر ہوئے نہ پار یہ صرف خوار ہوئے، لاہور کا جلسہ ایک فلاپ شو تھا، عوام نے انہیں ان کے بیانیے سمیت مسترد کردیا، لاہور اور پنجاب کے شہریوں کی عدم شرکت کی وجہ سے پی ڈی ایم رہنماؤں کے چہروں پر ہوائیاں اڑی ہوئی تھیں، جن کی سمتیں مختلف ہوں ان کی منزل ایک نہیں ہو سکتی۔

شبلی فراز نے کہا کہ پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ جلسے میں پاک افواج کے خلاف زہر اگلا گیا، کراچی جلسے میں مزارِ قائد کی بے حرمتی کی گئی، کوئٹہ جلسے میں پاکستان توڑنے کا پیغام دیا گیا جبکہ لاہور جلسے میں لاہوریوں کو غدار بولا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |