پٹرول بحران تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو موصول جلد پبلک کی جائے گی

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پیٹرول بحران کمیشن کی رپورٹ پبلک کی جائے گی۔


ویب ڈیسک December 14, 2020
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پیٹرول بحران کمیشن کی رپورٹ پبلک کی جائے گی۔

پٹرول بحران پر قائم کردہ کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو موصول ہوگئی ہے جو جلد عوام کے لیے جاری کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پٹرول بحران انکوائری کمیشن کی رپورٹ وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پیٹرول بحران کمیشن کی رپورٹ پبلک کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کو پٹرول بحران کی تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرنے کیلیے 14 دسمبر تک مہلت

وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت کے حکم پر قائم کردہ پٹرولیم کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو موصول ہوگئی ہے۔

جانوروں کا ڈاکٹر ڈی جی آئل

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے وزارت پیٹرولیم سے پوچھے گئے سوالات کےجوابات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ویٹرنری ڈاکٹر شفیع آفریدی کو وزارت میں ڈی جی آئل لگا دیا گیا، جن کے پاس آئل سیکٹر میں کام کا کوئی تجربہ نہیں، وہ ریسرچ آفیسر عمران ابڑو کی توسیع کیلئے خلاف ضابطہ سفارش بھی کرتے رہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے ذیلی اداروں کے درمیان رابطوں کا فقدان ہے اور متعلقہ اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے کا کوئی میکنزم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا پیٹرول بحران میں ملوث کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکم

شہزاد اکبر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے حکم کے مطابق رپورٹ کل وفاقی کابینہ کو پیش کی جائے گی اور وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق کیبنٹ کی منظوری کے بعد پبلک کی جائے گی، احتساب اور شفافیت صرف تحریک انصاف کا خاصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ کا پٹرولیم بحران رپورٹ فوری پبلک کرنے کا حکم

رواں سال جون جولائی میں ملک میں پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا ہوگئی تھی۔ وفاقی حکومت نے پٹرول کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث کمپنیوں کا پتا لگانے کے لیے انکوائری کمیشن بنایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |