مینار پاکستان جلسے سے ووٹ چور گھبرا گئے ہیں مریم نواز
مجھے یاد نہیں پڑتا پاکستان میں اتنی مشکلات کسی جماعت پر آئی ہیں،مریم نواز
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان کے جلسے سے ووٹ چور گھبرا گئے ہیں اور انہیں اب گھبرانا ہی چاہیے۔
لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی مجلس عاملہ، ورکنگ کمیٹیوں اور ارکان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان کے تاریخی جلسے کے انعقاد پر اللہ تعالی اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جلسے کے دوران پتہ چل گیا تھا کہ میڈیا کو ہدایات کہاں سے آرہی ہیں لیکن ہمیں اب اس سے فرق نہیں پڑتا ، جلسہ دیکھنے والے جانتے ہیں کہ جتنا بڑا جلسہ میدان میں تھا، اس سے زیادہ بڑا جلسہ باہر تھا، ان سب کو شامل کیا جائے تو شاید لاہور کی تاریخ میں ایسا کامیاب جلسہ نہیں ہوا ہوگا۔ یہ خالصتا عوام کا جلسہ تھا، میں وہاں کھڑی ہوکر سوچ رہی تھی کہ جلسہ گاہ چھوٹی پڑ گئی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کوئی ایسی جماعت نہیں جسے اتنی مشکلات اور مصائب کا سامنا کرنا پڑا ہو، پارٹی سے وابستہ تمام افراد کی جرات کو سلام پیش کرتی ہوں، آپ نے اسٹیلشمنٹ، حکومت، کورونا اور موسم کی تمام مشکلات کا جرات و بہادری اور ثابت قدمی سے مقابلہ کیا۔ مینار پاکستان کے جلسے سے ووٹ چور گھبرا گئے ہیں اور انہیں اب گھبرانا ہی چاہیے۔