کراچی حصص مارکیٹ میں مندی25300کی حد گر گئی

منافع کے حصول کے لیے سرمایہ کاروں کافروخت پر دباؤ، انڈیکس 112 پوائنٹس کی کمی سے 25258 ہوگیا


Business Reporter December 27, 2013
393میں سے188کمپنیوں کی قیمتوںمیں اضافہ،185کے دام کم،19.46 ارب کانقصان،19کروڑ92 لاکھ حصص کے سودے فوٹو: آن لائن / فائل

ملکی بجٹ خسارہ کی مالیت18 کھرب کی ریکارڈ سطح تک پہنچنے اورمنافع کے حصول کے لیے دباؤ بڑھنے کی وجہ سے کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو بھی اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کے بادل چھائے رہے ۔

جس سے انڈیکس کی25300 کی حد بھی گرگئی، مندی کے باعث48 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید19 ارب46 کروڑ 48 لاکھ72 ہزار662 روپے ڈوب گئے، ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں، میوچل فنڈز اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے مجموعی طور پر79 لاکھ46 ہزار433 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی جس سے ایک موقع پر 44.67 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی25400 کی حد بحال ہوگئی تھی لیکن اس دوران مقامی کمپنیوں کی جانب سے15 لاکھ62 ہزار 78 ڈالر، بینکوں و مالیاتی اداروں کی جانب سے10 لاکھ2 ہزار988 ڈالر، این بی ایف سیز کی جانب سے22 لاکھ5 ہزار502 ڈالر اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے 31 لاکھ 75 ہزار865 ڈالر مالیت کے سرمائے کے انخلا نے تیزی کو مندی میں تبدیل کردیا ۔



جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 111.98 پوائنٹس کی کمی سے 25258.05 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 96.87 پوائنٹس کی کمی سے18845.12 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 181.42 پوائنٹس کی کمی سے 42557.79 ہوگیا، کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 3.77 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر19 کروڑ92 لاکھ 12 ہزار 890 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 393 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں188 کے بھاؤ میں اضافہ، 185 کے داموں میں کمی اور20 کی قیتموں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |