ڈالرنے پھرسراٹھاناشروع کردیااوپن مارکیٹ میں 25پیسے مہنگا
105 روپے 20پیسے کاہوگیا،انٹربینک ریٹ 105روپے50پیسے رہے
انٹربینک کی سطح پر امریکی ڈالر کی قدر105.50 روپے کی سطح پر پہنچنے کے باعث اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی جمعہ کو روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر 25 پیسے کے اضافے سے105.20 روپے ہوگئی۔
انٹربینک کی سطح پر ڈالر کی قدر کم نہ ہونے پر وزیرخزانہ کے مشیررانااسد امین دوبارہ متحرک ہوگئے ہیں جنہوں نے گورنراسٹیٹ بینک سے بھی اس سلسلے میں رابطہ کیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے بینکوں کی کلوزنگ کے ساتھ ہی انٹربینک کی سطح پر ڈالر کی قدر میں کمی کیلیے سخت اقدامات بروئے کار لائیں۔
ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ جمعرات کو انٹربینک کی نسبت اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کم ہونے سے سٹے بازوں نے بھرپوراستفادہ کیا اور اوپن مارکیٹ سے وسیع پیمانے پر ڈالر خریدکر انٹربینک میں فروخت کیے جس کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب بڑھنے سے جمعہ کو اس کی قدر میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔