بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

نوجوانوں کو ضلع پونچھ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا، کشمیر میڈیا سروس


ویب ڈیسک December 14, 2020
نوجوانوں کو ضلع پونچھ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا، کشمیر میڈیا سروس۔ فوٹو : فائل

قابض فوج کی مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کے دوران مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پونچھ میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، قابض افواج نے ڈوگراں اور مغل روڈ پر گھر گھر تلاشی کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور نوجوانوں کو گھروں سے نکال کر گولیاں ماردی۔

بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا تھا جب کہ کسی بھی احتجاج کے پیش نظر علاقے میں موبائل سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |