نیپرا نے بجلی 1 روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

فیصلے سے بجلی صارفین پر 12 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا


ویب ڈیسک December 14, 2020
فیصلے سے بجلی صارفین پر 12 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت ایک ماہ کے لیے 1 روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

قیمت میں اضافہ ستمبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا اور اس فیصلے سے بجلی صارفین پر 12 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کے مطابق ستمبر میں بجلی کی پیداواری لاگت 3 روپے 95 پیسے فی یونٹ تھی اور بجلی کی پیشگی پیداواری لاگت 2 روپے 84 پیسے فی یونٹ تھی۔

نیپرا نے بتایا کہ صارفین سے اضافی وصولی دسمبر کے بلوں میں کی جائے گی اور فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |