کرنٹ لگنے سے شہری کی ہلاکت کیس میں سی ای او کے الیکٹرک بری

فریقین کے درمیان عدالت کے باہر صلح ہوچکی ہے، پولیس رپورٹ

فریقین کے درمیان عدالت کے باہر صلح ہوچکی ہے، پولیس رپورٹ

مقامی عدالت نے ڈیفنس میں کرنٹ لگنے سے شہری فیضان کی ہلاکت کے مقدمے سے کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی سمیت 4 ملزمان کو مقدمہ سے بری کردیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ڈیفنس میں کرنٹ لگنے سے شہری فیضان کی ہلاکت کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی سمیت 4 ملزمان کو مقدمہ سے بری کردیا۔


پولیس نے مقدمہ سی کلاس کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی۔ پولیس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ فریقین کے درمیان عدالت کے باہر صلح ہوچکی ہے۔ شکایت کنندہ کے الیکٹرک کیخلاف کوئی مزید کارروائی نہیں چاہتا ہے۔

پولیس کے مطابق 11 اگست کو 19 سالہ فیضان نامی نوجوان کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
Load Next Story