کورونا کیسزمیں اضافہ پشاور کے مزید 4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم ۔ فوٹو : فائل

لاہور:
ضلعی انتظامیہ پشاور نے کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے کی وجہ سے مزید 4 علاقوں میں شام 6 بجے سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

ضلعی انتظامیہ نے باقاعدہ اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن تور کانڑے ماشو گگر، محلہ عمر خیل موسیٰ زئی، بالو خیل بڈھ بیر اور جلال ٹاؤن بدھو ثمر باغ میں نافذ کیا گیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں :پشاور کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

اسمارٹ لاک ڈاون کے دوران انٹری مکمل طور پر بند ہوگی علاقوں میں تندور اور میڈیکل اسٹور کے علاوہ دوکانیں بند رکھی جائیں گی جب کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔
Load Next Story