پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی میں پہلی دراڑ رکن اسمبلی کا استعفے سے انکار

علی نواز مہر نے گھوٹکی ضمنی الیکشن میں بھی پیپلزپارٹی امیدوار کی مخالفت کی تھی


Staff Reporter December 14, 2020
علی نواز مہر کو خدشہ ہے کہ ان کا استعفی منظور کرلیا جائے گا(فوٹو، فائل)

پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نے استعفی دینے سے انکار کردیا ہے۔

ایکسپریس کے مطابق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سندھ اسمبلی کے رکن علی نواز مہر نے پارٹی قیادت کو استعفی جمع نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ علی نواز مہر سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 21 گھوٹکی سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: پی ڈی ایم نے حکومت کو 31 جنوری تک مستعفی ہونے کی ڈیڈ لائن دے دی

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی نواز مہر پیپلزپارٹی قیادت سےنالاں ہیں۔ علی نواز مہر نے گھوٹکی ضمنی الیکشن میں بھی پیپلزپارٹی امیدوار کی مخالفت کی تھی واضح رہے کہ پیپلزپارٹی نے اپنےتمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سےاستعفے طلب کیے ہیں۔ قریبی زرائع کا کہنا ہے کہ علی نواز مہر نے اگر استعفی دیا تو انہیں خدشہ ہے کہ ان کا استعفی منظور نہ کرلیاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |