آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات افغان مصالحتی عمل پر تبادلہ خیال

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور جنرل ملر نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا


ویب ڈیسک December 14, 2020
امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ فوٹو : فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں افغان مصالحتی عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں کمانڈر ریزولوٹ سپورٹ مشن جنرل آسٹن اسکاٹ ملر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت مجموعی علاقائی سلامتی کی صورتحال اور افغان مصالحتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں امن و استحکام کے لیے آر ایس ایم کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور جنرل ملر نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |