آصف زرداری کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کیس کراچی منتقلی کی اپیل پر رجسٹرار اعتراضات کالعدم

سپریم کورٹ کا آصف زرداری کی اپیلوں کو سردیوں کی چھٹیوں کے بعد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا آصف زرداری کی اپیلوں کو سردیوں کی چھٹیوں کے بعد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے آصف زرداری کیخلاف جعلی اکاؤنٹس ریفرنسز کراچی منتقلی کی اپیل پر رجسٹرار اعتراضات کالعدم قرار دیدیے۔

عدالت نے آصف زرداری کی اپیلوں کو سردیوں کی چھٹیوں کے بعد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔


رجسٹرار آفس نے ریفرنسز منتقلی کی اپیلوں پر اعتراضات عائد کرکے انہیں ناقابل سماعت قرار دیا تھا۔ اعتراضات کیخلاف چیمبر اپیل پر کھلی عدالت میں سماعت کا حکم دیا گیا تھا۔

آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک نے کہا کہ مقدمات منتقلی کی درخواست نیب قانون کے تحت دائر کی، درخواست کو قابل سماعت قرار دینا نہ دینا عدالت کا اختیار ہے، رجسٹرار کو درخواستوں پر اعتراضات عائد کرنے کا اختیار نہیں۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے مقدمات اسلام آباد میں دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔ فاروق نائیک نے کہا کہ عدالتی حکم کے وقت ریفرنس دائر نہیں ہوئے تھے۔
Load Next Story