کورونا وبا کے دوران جلسے منعقد کرنے پر فنکاروں کی شدید تنقید

کورونا وبا کے دوران اگر جلسے ہوسکتے ہیں توشادی ہالز اور سینما گھروں پر پابندی کیوں؟فنکار


ویب ڈیسک December 15, 2020
کورونا وبا کے دوران اگر جلسے ہوسکتے ہیں توشادی ہالز اور سینما گھروں پر پابندی کیوں؟فنکار فوٹوفائل

پاکستانی فنکاروں نے کورونا وبا کے دوران پی ڈی ایم (پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ) کی جانب سے ملک بھر میں منعقد کیے جانے والے جلسوں پر تنقید کی ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وبا کے پیش نظر گزشتہ کئی ماہ سے ایس او پیز کے تحت، سینما گھروں، شادی ہالزاور مجمع اکھٹا کرنے سمیت تقریباً تمام سماجی سرگرمیوں پر پابندی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ کورونا سے محفوظ رہ سکیں۔

اس صورتحال میں اپوزیشن کی جانب سے پاکستان میں جلسے منعقد کیے جانے پر فنکاروں نے تنقید کی ہے۔ پی ڈی ایم (پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ) اپوزیشن الائنس کی جانب سے 13 دسمبر کو مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والے جلسے پر گلوکار و اداکار فرحان سعید کا کہنا ہے کہ ''پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مطابق اگر جلسے بے ضرر ہیں اور ان سے وائرس نہیں پھیلتا تو کنسرٹس، شادی ہالز اور سینما گھروں پر پابندی کیوں؟''

فرحان سعید نے نجی چینل کے اینکر پرسن وسیم بادامی کو اپنی ٹوئٹ میں مینشن کرتے ہوئے کہا براہ کرم حکام سے پوچھیں۔ کیونکہ اس پابندی کی وجہ سے بہت سارے لوگ مشکل میں ہیں۔



اداکارہ عروہ حسین نے بھی اپوزیشن کی جانب سے منعقد کیے جانے والے جلسوں پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا عالمی وبا کو صرف اپنے ذاتی مفاد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کیسے یہ صرف طاقت اور پیسے کے بارے میں سوچتے ہیں جب کہ اس عالمی بحران میں انسانیت مزید خطرے میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں