کراچی میں چینی باشندوں پر بم حملہ ناکام

موٹر سائیکل سوار ملزمان نے چینی شہریوں کی گاڑی پر مقناطیسی بم لگایا جو تکنیکی خرابی کی وجہ سے مکمل نہ پھٹ سکا


ویب ڈیسک December 15, 2020
موٹر سائیکل سوار ملزمان نے چینی شہریوں کی گاڑی پر مقناطیسی بم لگایا جو تکنیکی خرابی کی وجہ سے مکمل نہ پھٹ سکا

کلفٹن بلاک 2 میں چینی باشندوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنادی گئی۔

کراچی میں بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے چینی شہریوں کی گاڑی پر مقناطیسی بم چسپاں کیا، تاہم گاڑی میں موجود غیر ملکی شہریوں نے خطرے کو بھانپتے ہوئے فورا گاڑی ایک طرف کھڑی کرکے پولس کو اطلاع دی۔

پولیس نے فوری پہنچ کر چینی عملے کو محفوظ کیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا۔ بی ڈی یو نے موقع پر پہنچ کر بم ڈیوائس کو مہارت کے ساتھ ناکارہ بنادیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیرشیخ کے مطابق گاڑی چینی ریسٹورینٹ کی ملکیت ہے، کار میں ریسٹورینٹ کا چینی عملہ سوار تھا جس کے بروقت اطلاع دینے سے دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی گئی۔

پولیس نے بم کے بارے میں بتایا کہ ریموٹ کنٹرول میگنیٹک ڈیوائس تھی جسے چلتی ہوئی گاڑی پر چپکایا گیا تھا اور ڈیوائس میں ایک کلو سے زائد سیاہ رنگ کا بارودی مواد موجود تھا۔

Image may contain: one or more people

بی ڈی یو حکام نے بم کی جانچ پڑتال کے بعد واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا کہ ملزمان نے گاڑی سے دور جاکر سسٹم ایکٹیویٹ کردیا تھا، ڈیوائس میں موجود ڈیٹونیٹر معمول دھماکے سے پھٹا لیکن تکنیکی خرابی کی وجہ سے ڈیوائس مکمل طور پر نہ پھٹ سکی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

سول نافرمانی ؟

Dec 17, 2024 01:47 AM |

بھارت کی شامت

Dec 17, 2024 01:27 AM |