پشاور چڑیا گھر میں 1 کروڑ روپے کا نایاب زرافہ مرگیا

تینوں زرافے افریقا سے 2018 میں پاکستان لائے گئے تھے، قائم مقام ڈائریکٹر چڑیا گھر

زرافے کی طبیعت کئی دنوں سے خراب تھی، قائم مقام ڈائرکٹر پشاور چڑیا گھر فوٹوفائل

پشاور کے چڑیا گھر میں ایک کروڑ روپے کے نایاب زرافے کی موت ہوگئی۔

قائم مقام ڈائریکٹر چڑیا گھر اشتیاق خان کے مطابق زرافے کی موت وائرل انفیکیشن کے باعث ہوئی۔


اشتیاق خان کا مزید کہنا ہے کہ زرافے کی طبیعت کئی دنوں سے خراب تھی، اس کا مناسب علاج بھی کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا، تاہم باقی 2 زرافوں کا خیال رکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ تینوں زرافے افریقہ سے 2018 میں پاکستان لائے گئے تھے۔ مرنے والے زرافے کی قیمت 1 کروڑ روپے تھی۔
Load Next Story