شیخ زید اسلامک سینٹر کے گیٹ پر کریکر حملہ رینجرز اہلکار سمیت 3 افراد زخمی

موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے جامعہ کراچی کے اسٹاف گیٹ پر کریکر پھینکا اور فرار ہوگئے، ذرائع


ویب ڈیسک December 15, 2020
موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے جامعہ کراچی کے اسٹاف گیٹ پر کریکر پھینکا اور فرار ہوگئے، ذرائع۔ فوٹو؛ فائل

SEOUL: شیخ زید اسلامک سینٹر کے گیٹ پر کریکر حملے کے نتیجے میں رینجرز اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں شیخ زید اسلامک سینٹر کے گیٹ پر کریکر حملے کے نتیجے میں رینجرز اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ زخمی ہونے والوں میں شیخ زید اسلامک سینٹر کا سیکیورٹی گارڈ احمد دین اور قریب واقع مسجد کے موذن کا بیٹا عثمان بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق کریکر حملے کے وقت شیخ زید اسلامک سینٹر کا گیٹ بند تھا جب کہ زخمی رینجرز اہلکار، سیکیورٹی گارڈ اور موذن کا بیٹا اندر کی جانب کھڑے تھے۔

ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے کریکر پھینکا گیا اور فرار ہوگئے، واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے جب کہ آس پاس کے علاقوں میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی تلاش کے لیے چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں