ایف بی آر سینئرممبراسرار رؤف کی ملازمت میں توسیع

گریڈ17 اور18کے 44 افسروں کو اگلے گریڈز میں ترقی دیدی گئی،نوٹیفکیشن جاری


Khususi Reporter September 08, 2012
گریڈ17 اور18کے 44 افسروں کو اگلے گریڈز میں ترقی دیدی گئی،نوٹیفکیشن جاری۔ فوٹو فائل

NEW YORK: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے سینئر ممبر اسرار رئوف کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے۔

جبکہ گریڈ17 تا گریڈ 18کے 44 افسروں کی اگلے گریڈز میں ترقی کردی گئی ہے۔ اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی طرف سے گزشتہ روز باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17سے 18 میں ترقی پانے والے افسروں میں محمد اسفد یار، نصیر احمد،اظہر جہانگیر، محمد ضیاء الحق، محمد کشور حسین، ناہید احمد،رخسانہ عارف، عثمان احمد، سید ارسلان قدوس بخاری، محمد عمر یونس، سحر آفتاب بٹ، امان اللہ ورک، سعدیہ اکمل، رئیس ہمایوں، عائشہ رانجھا، قادر نواز، محمد شکیل انور، عدیل محمود شاہ، بلال احمد، مختیار احمد شار، ہما سرور، ریاض احمد، سلطان محمد نواز ناصر، بہادر شیر آفریدی، اصغر علی خان، جاوید اختر، محمد حنیف، احمد ندیم خان، سرفراز احمد قاضی، حامد سعید خان، بدر ایوب، صفدر حسین بھٹی، شمیم اشرف کمال، محمد رمضان، شاہد صفدر، ارشد مقبول، غلام حسین جتوئی، جاوید اشرف خان، محمد حسین شیخ، کنور نسیم،کلیم الدین، وسیم اشرف، سید مراتب علی شاہ اورمحمد سعید انصاری شامل ہیں۔

تاہم ان افسروں کو اپنی پرفارمنس ایویلیوایشن رپورٹس جمع کرونا ہونگی اور اگر انکی پرفارمنس ایویلیوایشن رپورٹس تسلی بخش ہونگی تو انکی ترقی ہوگی، اس کے علاوہ گریڈ17کے ایکس کیڈر افسر عبد الحیم اورذوالفقار علی کو بھی گریڈ 18میں ترقی دیدی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں