حکومت کا سینیٹ انتخابات جلد اور شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے کا فیصلہ

شو آف ہینڈ کے ذریعے سینیٹ الیکشن کرانے کے لیے سپریم کورٹ سے رہنمائی لی جائے گی، شبلی فراز


ویب ڈیسک December 15, 2020
سینیٹ الیکشن کے لیے سپریم کورٹ سے رہنمائی لی جائے گی، شبلی فراز. فوٹو : فائل

حکومت نے سینیٹ انتخابات مارچ کے بجائے فروری اور شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹ الیکشن جلد کرانے سے متعلق مشاورت کی گئی، ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں حکومت کی جانب سے سینیٹ انتخابات مارچ کے بجائے فروری میں شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ اس حوالے سے سپریم کورٹ سے رہنمائی لی جائے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ سینیٹ الیکشن انتہائی صاف شفاف ہوں، سب جانتے ہیں کہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگتے ہیں جب کہ وزیراعظم نے اسی معاملے پر 20 ارکان صوبائی اسمبلیوں کو اپنی ہی پارٹی سے نکال دیا تھا۔

شبلی فراز نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں ہم نے ایک بل اسمبلی میں پیش کیا ہے اور آج اجلاس میں اس پر بحث ہوئی کہ ہم اس بل کو کس طرح پاس کراسکتے ہیں، اس بل کو پاس کرانے کے لیے کوئی آئینی ترمیم، ایگزیکٹیو آرڈر یا الیکشن کمیشن کے ذریعے پاس کروایا جائے تاہم ہم نے طے کیا کہ اس معاملے پر سپریم کورٹ سے رہنمائی لی جائے گی۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ یہ پہلے کسی حکومت نے نہیں کیا، حکومت کے پاس وسائل ہوتے ہیں اور چاہے تو حکومت الیکشن متاثر کرسکتی ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن شفاف ہوں، سینیٹ الیکشن سے پہلے سپریم کورٹ سے رہنمائی مل جائے گی اور اگر اسمبلی کا اجلاس ہوا تو وہاں سے بل پاس کرانے کی کوشش کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |