سی این جی اسٹیشنز آج 3بجے سے پیر کی صبح 8بجے تک بند رہیں گے

ہفتہ کو صبح 8 بجے کے بجائے سہ پہر 3 بجے سے پیر 30 دسمبر کی صبح 8 بجے تک 41گھنٹوں کے لیے بند رہیں گے


Business Reporter December 28, 2013
ہفتہ کو صبح 8 بجے کے بجائے سہ پہر 3 بجے سے پیر 30 دسمبر کی صبح 8 بجے تک 41گھنٹوں کے لیے بند رہیں گے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: سوئی سدرن گیس کمپنی نے آج ہفتے کی سہ پہر سے پیر کی صبح تک سی این جی اسٹیشنز41گھنٹے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے میڈیا منیجر کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز ہفتہ28 دسمبر کو صبح 8 بجے کے بجائے سہ پہر 3 بجے سے پیر 30 دسمبر کی صبح 8 بجے تک 41گھنٹوں کے لیے بند رہیں گے،واضح رہے کہ شہر کے سی این جی اسٹیشنزپر گیس کی عدم فراہمی کے باعث گاڑی مالکان اور پبلک ٹرانسپورٹ کو مشکلات کرنا پڑتا ہے ،پبلک ٹرانسپورٹ میں کمی کے باعث بس اسٹاپوں پر مسافروں کا رش لگ جاتا ہے جبکہ سی این جی کی بندش کے دوران بس کنڈیکٹر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں